Jun 23, 2022 04:30 pm
views : 273
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan has been saved from bankruptcy: Miftah Ismail
اسلام آباد، پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں عمران خان نے حکومت چلانے سے دگنا خرچ پٹرول ڈیزل کی سبسڈی پر کیا، یقین دلاتا ہوں اگر عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو پاکستان میں جو کرسکتے ہیں وہ کرینگے
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، تاریخی بجٹ میں غریب پر بوجھ نہیں ڈالا ،امیروں پر ٹیکس لگایا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے پونے چار سال میں 80 فیصد زیادہ قرض لیا، سابق حکومت ملک پاکستان کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ گئی تھی، پٹرول ،ڈیزل مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ غریب کے لیے ٹیکس ہوتا ہے، ہم نے وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی ٹیکس لگایا ہے، خود میری کمپنی پر بھی مزید ٹیکس عائد ہوگا، پی ٹی آئی دور میں بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئےتھے، ہم کل قومی اسمبلی میں تقریر کر کے بجٹ کلوز کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا سٹاک ایکسچینج میں اس وقت تیزی ہے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے، پچلی حکومت چارسال میں چینی کی قیمت کو کنٹرول نہ کرسکی جب کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آٹا اور گھی کی قیمتیں کم کیں، ملک کی معیشت بچانے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، حکومت کو مہنگائی کا اندازہ ہے،جلد حالات بہتر ہوں گے۔