Jun 23, 2022 04:40 pm
views : 313
Location : different areas
Karachi- COVID-19 in Pakistan: Karachi's positivity ratio exceeds 21%
کراچی
میں کورونا مثبت کیسز کی شرح اکیس اعشاریہ تئیس فیصد تک پہنچ گئی، وفاقی
دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ریکارڈ، شہر
قائد میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔
محکمہ
صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے
ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد ہوگئی ہے۔
ایبٹ
آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اور
مردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت
کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کورونا مثبت
کیسز کی شرح 1.91 فیصد اور فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔