پاکستان
میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ,کراچی اور حیدرآباد میں کورونا ایس او پیز پر
عملدرآمد کرانے کی ہدایت،کورونا کی چھٹی لہر میں شدت، 24 گھنٹے کے دوران مزید 309
افراد میں وائرس کی تصدیق
ملک میں
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بڑے شہروں میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سےز یادہ ہے۔
قومی
ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار
941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں
وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی
ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد
ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا
سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی
ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں
کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔