لانگ
مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور, عمران خان کو تمام
مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم, سیشن جج نے عمران خان
کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے مقدمات
کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر
کردی ، عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کیا۔
چیئرمین
پی ٹی آئی عمران خان ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش ہوئے ،
سیشن جج
کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی اور عمران خان کی
10مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت
آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
عدالت
نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت
منظور کی ہے۔۔
مقدمات
میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان
پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔