وزیراعظم
شہباز شریف کا بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان,مل کر روکھی سوکھی کھانی پڑے
گی، شہباز شریف نے عوام کو خبردار کردیا، صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش، کاروبار معطل
وزیراعظم
شہباز شریف نے سیمنٹ ،اسٹیل،سیمنٹ ،شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر سمیت دیگر بڑی
صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کردیا۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے عوام کو کئے گئے فیصلوں
سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غربت کم کرنے کیلئےبڑی صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس لگارہے
ہیں۔
وزیراعظم
نے کہا کہ میرا وعدہ ہے راتوں کو جاگوں گا ،اتحادیوں،اداروں سے ملکرپالیسی بنائیں
گے، 2ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہوجاتاہے ، اللہ نے جن کو نعمتوں سے نوازا ہے ان سےٹیکس
لیکر عوام پر خرچ کیا جائے گا
وزیراعظم
کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، br>
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سپر ٹیکس کا
اعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، جس کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا۔
حکومت کی
جانب سے صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس نافذ کرنے کے اعلان پر مختلف سیاسی رہنماوں کی
جانب سے اسکی مخالفت کی گٰی ھے