وزیراعظم
کا دورۂ گوادر، 100میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا, گوادر کے ماہی گیروں
کو کشتیوں کیلئے 2 ہزار انجن فراہم کریں گے،100 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی بنایا
جائے گا
وزیراعظم
شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر
پہنچے-قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور وزیرِ اعلی بلوچستان
عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع
پر وزیرِ اعظم نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں 100
بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے اسپتال کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی
سرپرستی کی۔ گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و
معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔
وزیرِ
اعظم نے گوادر بندرگاہ کے دورے کے بعد گوادر بزنس سینٹر میں مقامی ماہی گیروں سے
ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں ںے ماہی گیروں کی کالونی کے لیے 200 ایکڑ اراضی مختص
کرنے کا اعلان کیا۔ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور
کہا کہ انہیں انجن میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔
دریں
اثنا وزیرِ اعظم نے 100 میگاواٹ ایران مکران ٹرانسمیشن لائن کا سنگِ بنیاد بھی
رکھا اور کہا کہ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا جس سے بجلی کی فراہمی میں
بہتری آئے گی۔