سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےدعا
زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ,عدالت نے کہا میڈیکل رپورٹ کو متعلقہ فورم
پرچیلنج کیا جاسکتا ہے
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعرات کو دعا زہرہ کے
والد مہدی کاظمی کی درخواست کی سماعت کی تھی۔ عدالت نےتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوٸے
قرار دیا ہے کہ درخواستگذار نے درخواست واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کی، عدالت عظمی
نےدرخواست واپسی کی استدعا پر مہدی کاظمی کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کو دعا
زہرہ کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کا اختیار ہے اور میڈیکل رپورٹ کو متعلقہ فورم پر
چلینج کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ درخواست گذار کا حق ہے۔
عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ اگر درخواست گذار میڈیکل رپورٹ کوچیلنج کرتا ہے
تو سندھ ہائی کورٹ کی آبزوریشن اس پراثر انداز نہیں ہو گی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے
میں مہدی کاظمی کی دعا زہرہ کی حوالگی اور سندھ ہاٸیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار
دینے کی استدعا کا ذکر نہیں کیا