Jun 27, 2022 05:05 pm
views : 351
Location : domestic place
Karachi- Bilawal inaugurates Peoples Bus Service for Karachi
کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا,بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا، کراچی میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں بس سروس ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بس سروس منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سروس کے پہلے روٹ یعنی ملیر ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک کل سفر 29 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس پر صبح 7 تا رات 12 بجے تک 30 بسیں چلائی جائیں گی۔ پیپلز بس سروس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے تک ہوگا۔ صوبائی حکومت شہر اور شہریوں کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔۔