کورونا
کیسز میں اضافہ؛ ملک بھر میں دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار, پاکستان
میں کورونا سے 2 اموات، شرح تین فیصد کے قریب, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے
قومی
ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412
ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی
ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت آنے کی
شرح 2.85 فیصد رہی جب کہ وائرس میں مبتلا 2 مریض انتقال کرگئے۔
این آئی ایچ کےمطابق کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دریں
اثنا ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک
پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار
دے دیا۔