Jun 27, 2022 05:20 pm
views : 343
Location : domestic place
Karachi- Power Shortfall in country reached 6500 MW
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ ہوگیا، شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ, بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔
ذرائع
کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی جب کہ
پیداوار 22500 میگاواٹ ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ تک
جاپہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
نیپرا
حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،
اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔