Jun 27, 2022 05:25 pm
views : 338
Location : domestic place
Islamabad- Ishaq Dar likely to come Pakistan in July
اسحاق
ڈار کا جولائی میں پاکستان آنے کا امکان, اسحاق ڈاروزیر خزانہ کا قلمدان
سنبھالیں گے, حکومت پاکستان نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنےکا امکان ہے۔
ذرائع
کا کہنا ہے کہ وطن واپس آکر اسحاق ڈار پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے
جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ سابق
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانےکا کیس ہے اور وہ نومبر
2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے۔