عمران
خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی, مرد اور خواتین
سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل, عمران خان نے کہا
عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے
چیئرمین
پی ٹی آئی عمران خان نے نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کیا جس میں انہوں
نے ٹائیگر فورس ، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا
ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے،ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے
ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی اور30 سالوں سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں
کو اقتدار دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج نیب اور ایف آئی
اے تباہ کر دی ہے اور آگے یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے، ایف آئی
اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے اور اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں
کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20
حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،یہ کبھی بھی صاف اور شفاف
الیکشن نہیں ہونے دیں گے،انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست
دینا ہے۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں وہ ٹائیگر فورس جوائن کریں۔