Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 28, 2022 05:30 pm views : 258

Location : domestic place

Protest against load-shedding in Karachi’s Mauripur turns violent
  • Urdu

کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جگہ جگہ احتجاج، ماڑی پور میں خاتون بحق، شہر قائد میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف گزشتہ روز سے احتجاج جاری ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے، ماڑی پور میں 22 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے جس کے سبب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ احتجاج کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف علاقوں میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان  جھڑپیں  ہوئیں۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر لیاری اوراس کے اطراف کے علاقوں کے مکین ہوئے جو سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ شہریوں کے احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ، آرسی ڈی ہائے وے، ایم ٹی خان، مائی کلاچی روڈ اوربوٹ بیسن تک ٹریلر، ٹرک ٹینکر سمیت گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ماڑی پور میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شلینگ کی۔ متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم مظاہرین منشتر ہونے کے بعد پولیس جاتے ہی دوبارہ سڑک بند کردیتے ہیں۔
ماڑی پور روڈ پر احتجاج کے دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق لیاری میں ہنگورآباد کی رہائشی 60 سالہ میرا بی بی کا انتقال مبینہ طور پر ماڑی پور میں احتجاج کے دوران ہوا۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 70 سال تھی اوران کی موت طبعی طور پر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ 12 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
دوسری جانب گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح بجلی کے بدترین بحران کے باعث لیاقت آباد، جہانگیر آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی  اورنگی ٹاؤن، کورنگی اللہ والا ٹاؤن، کورنگی الیاس گوٹھ، لانڈھی فیوچر موڑ سمیت دیگر علاقوں کے  مشتعل رہائشیوں نے سڑکیں بلاک کیں، پتھراؤ کیا اور کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کراچی میں گزشتہ روز بھی 14 مختلف مقامات پر لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved