اسلام
آباد، شہباز حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی,
پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو خط لکھ دیا ,
خط پاک عرب، نیشنل ریفائنری، پی آر ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں
میڈیا
رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے،
اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو
خط لکھ دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے خط پاک عرب، نیشنل ریفائنری، پی آر
ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں ریفائنریز سے پوچھا
ہے کہ روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کے حصول کی شرح کیا ہوگی، جبکہ آئل
ریفائنریز کس گریڈ کا خام تیل کتنی مقدار میں لے سکتی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں سوال کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ریفائنریوں کی اپ لفٹنگ کیلئے کیا معاہدے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے روس سے تیل خریدنے کیلئے شہباز حکومت بیک گراؤنڈ ملاقاتیں کرچکی ہے۔
خیال
رہے کہ عمران خان بارہا کہہ چکے روس سے 30 فیصد سستا تیل اور گندم خریدنے
جارہے تھے لیکن دورہ روس کے بعد سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو گرادیا گیا
تھا۔