Jun 29, 2022 04:15 pm
views : 325
Location : domestic place
Karachi- Sindh government wakes up after prolonged power outages and violent protests in Karachi
کراچی
میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی،
کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلب کرلیا ، کے الیکٹرک نے ملبہ ایندھن کی قیمتوں
پر ڈال دیا
کراچی
میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو شہریوں
کا خیال آگیا۔کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سندھ حکومت نے کے
الیکٹرک کے حکام کا اجلاس بلا لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی
وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا جس میں
لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ نے کہا کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی
میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، شہر میں بڑھتے بجلی بحران
پرقابو پانے کے لیے کےالیکٹرک سے بات کی جائے،کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست
کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔
ترجمان کے الیکٹرک
نے بتایا کہ گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا جب کہ اس
تمام صورتحال کا تعلق ملکی سطح پر ہونے والے بجلی بحران سے ہے، اس
صورتحال کی بڑی وجہ ایندھن کی قلت اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں
ہوشربا اضافہ بھی ہے۔