Jun 29, 2022 04:20 pm
views : 344
Location : domestic place
Islamabad- If institutions remain neutral, undemocratic party like PTI cannot win: Bilawal Bhutto
اسلام
آباد، ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں
سکتی، بلاول بھٹو کہتے ہیں پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت اور شفاف الیکشن
کیلئے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، جب صاف شفاف الیکشن ہوں گے تو انہیں
بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا
وزیر
خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے
کہا ہے کہ کہ جناب اسپیکر آپ کی کم تعداد کے باوجود اپوزیشن کو زیادہ اور
بھرپور موقع دے رہے ہیں، مجھے اندازہ نہیں کہ ایسے بھی اسمبلی چل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ہمیں اس کا اندازہ ہے۔
بلاول
بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت، صاف شفاف الیکشن اور
عوام کے معاشی حقوق کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم ہر آمر اور
ظالم کا سامنا کرکے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے باوجود حکومت کا
موقع ملا، اس ملک میں پیپلز پارٹی کے خلاف دھاندلی ہوتی تھی، شہید محترمہ
بے نظیر اور بھٹو کی جماعت کو روکنے کے لیے دھاندلی ہوتی تھی، لیکن یہ جیت
نہیں سکتے۔
وزیر خارجہ نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان
صاحب کو شکایت ہے کہ ادارے نیوٹرل کیسے ہو گئے۔ اگر ادارے نیوٹرل رہیں گے
تو غیر جمہوری جماعتیں جیسے عمران خان کی جماعت جیت نہیں سکتی۔ خان صاحب کی
طرح سندھ میں بھی کچھ کٹھ پتلی سیاست دان ہیں جن کو سامنے لایا جاتا ہے۔
انہیں معلوم ہے کہ 2018 میں دھاندلی سے یہاں آئے، جب صاف شفاف الیکشن ہوں
گے تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔