Jun 29, 2022 04:25 pm
views : 261
Location : domestic place
Karachi- Corona: Government decides to fully revive NCOC
کورونا:
حکومت کا این سی او سی کی مکمل بحالی کا فیصلہ, ملک میں کورونا کی شرح
ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی, 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے
کا فیصلہ
وزیراعظم
شہبازشریف کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت
اور دیگر حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال
پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش
کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر
عمل کرانے کی ہدایات جاری کیں جس کے تحت تمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک
میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد رہی جب کہ ملک بھر
میں کراچی سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز
میں اضافے کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک
سے دو ماہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن بھی شروع کردی جائے
گی۔