Jun 29, 2022 04:35 pm
views : 382
Location : different areas
Heavy rain forecast, flood situation in Karachi and Hyderabad
کراچی
والے تیار ہوجائیں !طوفانی بارش کی پیش گوئی، سیلابی صورتحال کا خطرہ, 2
تا 5 جولائی آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی اور حیدرآباد
میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2 سے 5 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم جولائی تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ اس دوران رات و صبح میں بوندا باندی متوقع ہے۔
اسی عرصے میں شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2 جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے
اس
دوران تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، میر پور خاص اور حیدر آباد میں
بھی آندھی اور بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ
موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، میر پور
خاص، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین اور دادو میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔