اسلام آباد، وزیراعظم سے چینی سرکاری کمپنی کے وفد کی ملاقات, چین کی سرکاری کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند, شہبازشریف نے کہا چین سے اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے
وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کمپنی نے بجلی ،توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیلی کام، کان کنی ،آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے باہمی فائدے اور ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں نورینکو کے کردار کو سراہا، جو لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے چین کی اعلیٰ قیادت کا خصوصی طور پر موجودہ معاشی صورتحال میں پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
سائنوویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم ویکسین پر شہباز شریف کو بریفنگ بھی دی گئی۔