Jun 30, 2022 04:33 pm
views : 315
Location : different areas
Islamabad- shortfall has reached 7300 MW across the country
ملک میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 7300 میگاواٹ ہوگیا, کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینے کا عندیہ
ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 29ہزار 200 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں10 اور دیہاتوں میں 12 سے 14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پراجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے حکام شریک ہوئے۔
وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے 24 گھنٹے میں صورتحال میں بہتری اور دو سے تین روز میں رات کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔