Jun 30, 2022 04:40 pm
views : 261
Location : different areas
Karachi- positive corona rate exceeds 3% in Pakistan
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، ایک دن میں 600 سےزائد کیسز رپورٹ, کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز، مزید 2 افراد چل بسے
قومی
ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این
آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41
فیصد رہی اور 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عالمی وباء کورونا وائرس میں
مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
محکمہ صحت
کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک
15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی
رپورٹس منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں
کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد
378 ہے۔