Jun 30, 2022 04:55 pm
views : 254
Location : different areas
Karachi- Branchless Banking: Launch of Easy Mobile Account Scheme in Pakistan
برانچ
لیس بینکنگ : پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کا آغاز, اب تک 42لاکھ
سے زائد پاکستانیوں نے اکاؤنٹ کھول لیے ہیں, منصوبے کا مقصد عام آدمی تک
بینکنگ کی سہولیات پہنچانا ہے
اسمارٹ
آسان موبائل اکاؤنٹ ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے جو بینک والے اور غیر بینک والے
افراد کو اپنے بنیادی موبائل فون سے بھی محفوظ طریقے سے مالی لین دین کرنے
کے قابل بناتا ہے۔
تیز تر اور زیادہ آسان سروس کے ساتھ، اسمارٹ آسان
موبائل اکاؤنٹ کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ افراد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے
بغیر پاکستان کے اندر کسی بھی اکاؤنٹ میں آسانی سے رقم بھیج یا وصول
کرسکیں۔
آپ کے اپنا شناختی کارڈکا نمبر ہی اس اکاؤنٹ کا نمبر ہے، 13
رجسٹرڈ بینکوں میں سے کسی میں بھی آپ اپنا پیسہ جمع کروا سکتے ہیں، اور
نکلوا بھی سکتے ہیں۔
آپ آسان موبائل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم تک اس مختصر
کوڈ *2262# کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ فی الحال، آسان موبائل اکاؤنٹ
پلیٹ فارم پر برانچ لیس بینکاری فراہم کرنے والے13 بینک دستیاب ہیں۔