Jul 01, 2022 06:23 pm
views : 383
Location : domestic place
Islamabad- Govt taking every possible step to control load-shedding: PM Shehbaz
اسلام آباد، لوڈشیدنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم کہتے ہیں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع ضائع کیا
ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں نہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہم نے پاور پلانٹس کی مرمت کرکے انہیں استعمال کے قابل بنایا جب کہ سابق حکومت نے ان کی مرمت کے حوالے سے کچھ نہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع ضائع کیا جب کہ ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میٹرو (اورنج لائن، بلیو لائن، گرین لائن) پر پیش رفت اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے اورنج لائن میٹرو بس (فیض احمد فیض ٹرمینل H-9 تا ائیر پورٹ) کے اطراف لینڈ اسکیپنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ سات دن کے اندر لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ساتھ ہی انہوں نے میٹرو بس کے کرایوں کو کم کرکے عوام کو سہولت دینے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کو بارہ کہو بائی پاس منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے منصوبے کی تعمیر کے دوران جنگلات کے تحفظ اور منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے بارہ کہو بائی پاس پر بھی کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ منصوبے میں شفاف طریقے سے بِڈنگ کا عمل یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ راول چوک فلائی اوور وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت ہر 31 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی بحالی اور اسے وسیع کرنے کے منصوبے کا آغاز بھی جلد کرلیا جائے گا۔