Jul 01, 2022 06:40 pm
views : 253
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Punjab CM election to be held on July 22: SC
اسلام
آباد، وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب بائیس جولائی کو ہوگا، سپریم
کورٹ کا فیصلہ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں خوشی ہے کہ دو مخالف گروپس
کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے
سپریم
کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو
ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ
نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس کے علاوہ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور
جسٹس جمال خان مندو خیل شامل تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل امتیاز
صدیقی نے کہا کہ پنجاب حکومت تیار ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوبارہ انتخابات
ضمنی الیکشن کے تین چار روز بعد ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور حمزہ شہباز
سے مشاورت ہوئی ہے۔ 17 جولائی تک حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہے۔
چیف جسٹس
آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دو مخالف
گروپس کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہے کہ کسی حد تک
سیاسی گروپس میں اتفاق ہوا ہے۔ یہ دونوں جانب کی کامیابی ہے۔
اسی دوران
پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق
وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ
انتخاب تک وزیراعلیٰ تسلیم کر لیا ہے۔ آئی جی، چیف سیکرٹری اور الیکشن
کمیشن کو قانون کے مطابق کام کرنے کا حکم دیا جائے۔
جسٹس اعجاز الحسن نے
کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق موجود ہے۔ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ
ہمیں الیکشن کمیشن کے والے سے تحفظات ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک
انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں منحرف اراکین کے
ووٹ شمار کیے بغیر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت
عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔