Jul 01, 2022 06:50 pm
views : 312
Location : domestic place
Karachi- If the increase in Corona is not stopped, tough decisions will have to be taken, CM Sindh
کراچی،
کورونا میں اضافے کو نہ روکا گیا تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیراعلیٰ
سندھ کہتے ہیں صورتحال خطرناک نہیں لیکن تشویشناک ضرور ہے
وزیر
اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناکیسز میں اضافے کا رجحان دیکھا
گیا ہے جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر کچھ سخت فیصلے لینے کے سوا
کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو کورونا وائرس ٹاسک فورس
کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے
وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس طلب کر رکھا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا
کہ 17 جون کو صوبے میں صرف 38 کیسز تھے جن کا تشخیصی تناسب 3.6 فیصد تھا
اور اگلے روز 18 جون کو کیسز کی تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی۔ اس میں 30 جون تک
رپورٹ ہونے والے کیسز 377، 531 اور 465 سے بڑھتے چلے گئے۔
گزشتہ ایک
ہفتے (24-30 جون 2022) کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 30 جون کو سب سے
زیادہ 19.76 فیصد کیسز، 29 جون کو 19.09 ، 28 جون کو 19.24 ، 27 جون کو
9.21 ، 26 جون کو 22.65 ، 25 جون کو 21.71 اور 24 جون کو 19.65 فیصد کیسز
کا تناسب ہے۔
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مذکورہ ہفتے کے دوران
کراچی میں کیسز کی شرح میں 19 سے 21 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا جبکہ
حیدرآباد میں کیسز کے رجحان میں کمی دیکھی گئی۔ کراچی میں کورونا کیسز کی
ہفتہ وار اوسط 17.47 ، حیدرآباد میں 1.01 اور صوبے کے باقی حصوں میں 1.05
فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،اس طرح مذکورہ ہفتے کے دوران صوبائی اوسط تناسب
7.66 فیصد رہا۔