Jul 01, 2022 06:55 pm
views : 295
Location : domestic place
Karachi- Petrol price hiked by nearly Rs 15
کراچی، پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا، دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے پچیاسی پیسے فی لیٹر سے اٹھارہ روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیلکی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔