Jul 02, 2022 02:25 pm
views : 401
Location : different areas
Karachi- Corona positive cases exceeded 4% in Pakistan
کراچی،
کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق،مثبت کیسزکی شرح 4 فیصدسے زائدہوگئی، قومی
ادارہ صحت کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 8سو18 کیسز مثبت آئے،کورونا
کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چارفیصد سے زائد ہوگئی۔
قومی
ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا
سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک
ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے
جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز
کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔