Jul 02, 2022 02:35 pm
views : 386
Location : Pakistan Railway Headuqarters
Lahore- Pakistan Railways decides to run special trains on Eid-ul-Adha
لاہور،
عیدالاضحیٰ: پاکستان ریلوے کا اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، ملک بھر سے
شہری اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں، وزارت ریلوے کے مطابق
اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا
پاکستان
ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں
کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے
مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8
جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے
پشاور پہنچے گی۔
عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو
کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور
پہنچے گی۔ جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11
بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔