Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2022 08:18 pm views : 458

Location : Different Places

Karachi- Heavy monsoon rains, strong winds expected in next 24 hours
  • Urdu

مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت کراچی میں بادل برسنے کو تیار

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو برسات نہ ہونے کے بعد آج (اتوار) سے 5 جولائی تک شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم بعدازاں سسٹم کے آگے بڑھنے  کے سبب آندھی چلنے کی پیش گوئی کی نفی کی گئی۔
بعد ازاں محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، معمول سے ذیادہ تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
شہر میں دن بھر 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے داخل ہونے والا سسٹم پانچ جولائی تک سندھ میں رہے گا، جس کے بعد  کراچی، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ بدین، میر پورخاص، ٹھٹہ،حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈو الہیار،دادو جامشورو میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سسٹم کے ممکنہ اثرات کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دادو کے شہری علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ  تیز ہوا سے کمزور املاک بشمول سائن بورڈز اور درخت وغیرہ گرنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 جولائی کے درمیان سمندری حالات ناہموار ہونے کی صورت میں ماہی گیروں کو اس دورانیے میں اضافی احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق مشرقی سندھ میں موجود مون سون سسٹم کے عقب میں ایک اور اسپیل بھی بن رہا ہے، جس کی وجہ ابتدائی سلسلے کے آگے بڑھنے کی رفتارمیں کمی ہوئی، مشرقی سندھ میں موجود مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین کی سطح جبکہ کچھ سمندر میں موجود ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved