Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2022 08:45 pm views : 274

Location : Punjab assembly

Lahore- Pervaiz Elahi praises Pak’s SC for accepting PTI’s option in Punjab CM elections
  • Urdu

عدالتی فیصلے پر نیک نیتی سے عمل سب کی ذمہ داری ہے: چودھری پرویز الٰہی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر نیک نیتی سے عمل سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں گی۔
ویڈیو پیغام میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس پر نیک نیتی سے عملدرآمد کروانا سب کی ذمہ داری ہے، تمام پارٹیاں جن میں پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ اور ن لیگ سب کی ذمہ داری بنتی ہے، اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے تمام احکامات کے عین مطابق ہوگا، اسمبلی کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، حمزہ شہباز نے بھی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بھی فیصلے کی روشنی میں ضمنی الیکشن کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کروائیں گے، حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے، فیصلے کے مطابق حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گے، اگر کوئی ٹینڈر ہوگیا تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کو فوری طور پر ختم کروائے، وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، تمام حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے، تمام اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے عین مطابق اپنے امور سرانجام دیں گے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved