کراچی، ملک بھر میں سندھ
کورونا کیسز میں سب سے آگے, صوبے میں
مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ تریپن
فیصد رہی، وزیر صحت کا عوام
کو عید تعطیلات پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص
ہوئی اور صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 10.53
فیصد رہی۔
کراچی میں گزشتہ
روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جب کہ حیدرآباد
میں شرح 0.83 فیصد رہی۔
این سی او سی کے
مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔اس کے علاوہ پشاور
میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4.51 فیصد رہی جب کہ میرپور آزاد کشمیرمیں شرح 2.44 فیصد
رہی۔
اسلام آباد میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کے حوالے
سے لوگ احتیاط کریں اور بازاروں میں جاتے وقت احتیاط کریں، لوگوں میں آگاہی پھیلانے
کی ضرورت ہے۔