کراچی کے لیے بجلی
مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ, قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا
نیشنل الیکٹرک
پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کےالیکٹرک
کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
نیپرا کی جانب سے
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نےایف سی اےکی مد میں 11روپے 34 پیسے فی یونٹ
اضافے کی درخواست دی تھی، ڈیٹاکی جانچ کے
مطابق ایف سی اےکی مد میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکٹرک حکام
کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا
کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی
بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔