Jul 05, 2022 03:44 pm
views : 233
Location : Quaid-e-Azam International Airport
Karachi- Indian plane makes emergency landing in Jinnah International Airport
بھارتی
طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ, مسافروں کی خاطر تواضع
جاری،طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار ہیں, طیارے کی خرابی دور کرنے کیلئے
انجینیئرز مصروف عمل
بھارتی ایئر لائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی
ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ایس جی 11 میں پاکستان کی فضائی حدود میں فنی
خرابی پیدا ہوئی تھی، بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی
ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی بوئنگ 737 طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔
ترجمان
سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کے مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا
گیا ہے، لاؤنج میں مسافروں کی خاطر تواضع کی جارہی ہے۔
ترجمان سی اے اے
کا بتانا ہے کہ انجینئرز طیارے کے انجن کا معائنہ کر کے خرابی دور کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں، ایئرکرافٹ انجینئرز کی رپورٹ کے بعد ہی طیارے کو پرواز کے
لیے کلیئرنس دی جائے گی۔