Jul 05, 2022 03:47 pm
views : 238
Location : domestic place
Karachi- NCOC issues guidelines for Eid-ul-Adha
این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں, فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی, مویشیوں کی آن لائن خریداری، اورش اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔
این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔
گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بقر عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے، شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔
شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں، اور قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔