Jul 05, 2022 03:54 pm
views : 238
Location : supreme court of Pakistan
Islamabad-Hearing of petitions of deviant members adjourned indefinitely
منحرف اراکین کی درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی , چیف جسٹس نے کہا انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے-
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔
منحرف اراکین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں۔ وزارت اعلی کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہٰی نے انتخاب کے روز اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسرقراردے چکا ہے۔ جب آپ کی جماعت نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی۔
عدالت نے منحرف اراکین کو پارٹی پالیسی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔