Jul 06, 2022 05:40 pm
views : 257
Location : domestic place
Islamabad- PM orders inquiry into delay in Gwadar Breakwater project
اسلام
آباد، وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم،
کہا بلوچستان کی پسماندگی کو خوش حالی میں تبدیل کرنا میرا مشن ہے۔تحریک
انصاف حکومت میں منصوبوں کو نظرانداز کرنا حیران کن ہے
ٹوئٹر پر
جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 445 ملین
ڈالر کی گرانٹ، 484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی کے
باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی سے لے کر انفرا اسٹرکچر تک، تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے۔
وزیراعظم
کا کہنا تھا کہ اب دکھانے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معاملہ نہیں، بلکہ
سی پیک کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹیجک اہمیت
غیر معمولی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کو خوش حالی میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری اور میرا مشن ہے۔