Jul 06, 2022 05:45 pm
views : 253
Location : domestic place
Islamabad- Is it harassment if Imran questioned over corruption, asks Rana Sanaullah
اسلام
آباد، عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں،
وزیرداخلہ نے کہا ان کی کرپشن کیخلاف انکوائری کرو تو غداری ، سکون سے
بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں ہراساں کیا جا رہا ہے
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے
کل کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور کہا
کہ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو سب کچھ بتا دوں گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا
آپ کو جیل میں بند کردیا یا آپ کی ادویات بند کی گئی ہیں؟۔ آپ کو کیا تنگی
ہو رہی ہے؟۔ ڈی چوک میں بیٹھنے کے لیے اجازت نہیں دی،یہ پریشانی ہے؟۔
کیاعمران خان کی بہن،بیٹی کوگرفتارکرلیاگیاہے؟۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس
کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ کے فرح گوگی اور گوگے ملک میں لوٹ
مار کر رہے تھے، کیا آپ سے کرپشن کا پوچھنا ہراساں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ آٹا، چینی و گھی کی قیمتیں کیسے بڑھیں؟ عمران خان نے توشہ خانہ کا جواب آج تک نہیں دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کرپشن کیخلاف انکوائری کرو تو غداری ہے، سکون سے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مخالفین کے ساتھ یہ سب کرتے رہے ہیں