Jul 06, 2022 05:50 pm
views : 335
Location : different areas
Islamabad- "National tragedy" as monsoon rains claim 77 lives in Pakistan
اسلام
آباد، ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات،بلوچستان
میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، کوئٹہ آفت زدہ قرار،بلوچستان میں بارشوں
سیلابی ریلوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی
وفاقی
وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مون سون اور پری مون سون کی لپیٹ میں ہے، پاکستان
موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہا ہے، یہ ایونٹ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے
ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں
49 فیصد، بلوچستان میں 274 فیصد اور سندھ میں 262 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی
ہیں، 77 اموات ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں، اداروں کی وارننگ کو سنجیدہ لینے
سے اموات کم ہوسکتی ہیں، ملک بھر میں اس وقت پری مون سون چل رہا ہے۔
بلوچستان
بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ریلوں میں بہنے
اور کچے مکانات گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔