Jul 06, 2022 05:55 pm
views : 315
Location : different areas
Karachi- Train Tracks damaged due to heavy rains, Trains delayed
کراچی کا بذریعہ ریل پورے ملک سے رابطہ منقطع،شدید بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک خراب، ٹرینیں تاخیر کا شکار
بلوچستان میں شدید بارشوں اور پہاڑوں سے آنے والے تیز پانی کی وجہ سے جھمپیر اور میٹنگ اسٹیشن کے درمیان ریلوے پٹری میں بریچ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اندرون ملک سے آنے اور جانے والی تمام مسافر ٹرینز اور مال گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
پانی کا شدید بہاؤ ریلوے پٹڑی کے نیچے لگے پتھروں اور مٹی کو بہا لے گیا ہے، جھمپیر اور میٹنگ اسٹیشن کے درمیان ریلوے پٹری دو جگہ سے متاثر ہوئی، 6 سے 8 فٹ تک ٹریک کے نیچے سے پتھر بہہ گئے ہیں۔
ڈی سی او کراچی ڈویژن اسحاق بلوچ کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کے نیچے پتھر ڈالنے کے لیے پتھر اور ضروری ساز و سامان کی ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پانی کا بہاؤ ابھی بھی کافی تیز ہے، جس کی وجہ سے بحالی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے، کوشش ہے کہ مزید پٹری متاثر نہ ہو، جب کہ ریلوے آپریشن پٹری کی بحالی تک معطل رہے گا۔