Jul 06, 2022 06:00 pm
views : 332
Location : domestic place
Islamabad- Interim bail granted to Imran Khan in 10 cases till July 18
اسلام
آباد، عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور،دیگر
رہنماؤں کی بھی ضمانت منظور ،جج کی عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام
آباد کی سیشن عدالت میں لانگ مارچ، توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران
خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے چیئرمین تحریک
انصاف کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔
بابر اعوان نے
عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے، تحریری طور پر دھمکیاں دی
گئی ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے، جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی
جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظور کی۔
اسلام
آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شاہ فرمان، شہرام
خان ترکئی اور عمران اسماعیل کی ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں
کے عوض منظور کر لی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کی بھی
عبوری ضمانت 23 جولائی تک منظور کر لی ہے، علی امین اور شفقت محمود ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کے عدالت میں پیش ہوئے تھے، دونوں کو پانچ
پانچ ہزار کے مچلکے داخل کروانے کا حکم دیا گیا۔