Jul 07, 2022 03:15 pm
views : 256
Location : domestic place
Islamabad- National Solar Energy Policy will be announced on August 1
اسلام
آباد، دعا کریں تیل کی قیمت کم اور بجلی سستی ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل
سکے، وزیراعظم کہتے ہیں پچھتر سال سیاسی حکومتوں اور فوجی آمریت کسی نے
ملکی صورتحال کو بہتر نہ کیا، تمام منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل
کرینگے
وزیراعظم
نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کےلیے یہ سفری سہولیات مکمل طور پر مفت ہونی
چاہئیں، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو پریشان کررکھا ہے، اب تیل
کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، پاکستان میں سالانہ 20ارب ڈالر کی پٹرولیم
مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار
بہت مہنگی ہے، اللہ سے دعا کریں کہ جلد از جلد تیل کی قیمت کم ہوجائے تاکہ
بجلی اور گیس سستی ہوسکے اور مہنگائی سے تباہ حال عوام کو ریلیف مل سکے، ہم
سب کو اس کے لیے دعا کرنی چاہیے اور اللہ تعالی ضرور ہماری دعائیں قبول
کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں فیصلہ کریں گے کہ کس طرح عام
گھرانے کو سستے قرضے پر سولر پینل دیں تاکہ مہنگی بجلی سے جان چھوٹے،
وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت بجلی منصوبے سے 90 لاکھ گھرانوں اور 5 کروڑ 40 لاکھ
افراد کو فائدہ ہوگا، جس کےلیے 100 ارب روپے کا بجٹ ہے، باقی صوبے بھی
امید ہے اچھے فیصلے کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک قرضوں میں جکڑا
ہے مل کرچیلنجز کامقابلہ کریں گے، مہنگائی کا سلسلہ پچھلے 4 سال سے جاری
ہے، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی، آئندہ منصوبوں میں
غیرمعیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو ملوث افراد کی خیرنہیں، عوامی منصوبوں کی ایسے
نگرانی کریں جسےاپنے بچوں کی کرتےہیں۔