Jul 08, 2022 03:56 pm
views : 279
Location : domestic place
Islamabad- Corona Positive case rate exceeds 3%
اسلام آباد، کورونا کی چھٹی لہر، چھ سو تیرانوے نئے مریض سامنے آگئے، مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے متجاوز
ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہرکے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ سو تیرانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے اکیس ہزار ایک سو سینتیس ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔