Jul 08, 2022 04:06 pm
views : 311
Location : different areas
Karachi- Heavy rains in city, public faces problems due to government inattention
کراچی،
موسلا دھار بارشوں نے شہر قائد کا حلیہ بگاڑ دیا،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں
بھی طے نہیں ہو پا رہا، پانی کی وجہ سے بند ہوجانے والی گاڑیوں نے حالات کو
مزید ابتر بنا دیا
موسلا دھار بارشوں نے شہر قائد کا حلیہ بگاڑ دیا ، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی ابھی تک موجود ہے۔
گڈاپ
کا تھدو ڈیم اوور فلو ہو گیا، لٹھ ندی میں 3 افراد بہہ گئے، ملیرندی میں
پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ریسکیوٹیموں نے ندی میں پھنسے
چار افراد کو بچا لیا۔
شہر قائد میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
بارش
کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا
جا سکتا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو پا رہا، گاڑیاں
پانی میں ڈوب رہی ہیں، لوگ انہیں نکالنے کے لیے دھکے لگا رہے ہیں جب کہ
پانی کی وجہ سے بند ہوجانے والی گاڑیوں نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔