Jul 08, 2022 04:10 pm
views : 283
Location : domestic place
Lahore- It seems that life is over, mountaineer Shahrooz Kashif
لاہور، یوں لگا زندگی ختم ہوگئی، کوہ پیما شہروز کاشف کی ویڈیو جاری، کہتے ہیں صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے
نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی۔
گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔
20
سالہ شہروز کاشف کہتےہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت
زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف
کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔
انہوں
نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکےیہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی
نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے۔