Jul 09, 2022 06:57 pm
views : 242
Location : different areas
Light and heavy rain in different parts of Karachi
کراچی
کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم کا حال بتانے والوں کی ایک
اور پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں عید کے پہلے اوردوسرے
روز ہلکی بارش ہوسکتی ہے
کراچی کے
مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ صدر، کلفٹن،
ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ تین ہٹی، نشترروڈ،
لسبیلہ، گارڈن ایسٹ، گولیمار اور سولجر بازار، ناظم آباد میں بھی بادل
برسے۔ قیوم آباد، محمود آباد، اختر کالونی، منظور کالونی ،کینٹ اسٹیشن اور
اطراف میں بھی بارش ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ
عید کے پہلے روز شام کے وقت شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، عید قرباں کے
دوسرے روز بھی ہلکی بارش اور پھوار کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق
13 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم وسطی بھارت سے پاکستان میں داخل
ہوگا۔ مون سون کا سسٹم اس وقت جنوب مشرقی اور مشرق میں سمندر پر موجود
ہے۔آج رات کے بعد بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کچھ حدتک تھمنے
کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تین جولائی سے آٹھ جولائی تک
بارشوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 184.7 ملی میٹر ریکارڈ کی
گئی۔سرجانی ٹاؤن میں 144 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر113، نارتھ کراچی
میں 100.2، اولڈ ائیرپورٹ پر 91.9، ناظم آباد میں 91.5، پی اے ایف بیس
مسرور پر74.1، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 71.6 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 69.8
ملی میٹر، جامعتہ الرشید (گلشن معمار) میں 65.2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں
60.6، کیماڑی 49.6، گڈاپ ٹاؤن 47.8 جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 47.4 ملی میٹر
بارش ریکارڈ ہوئی۔ جمعہ کو سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102.7 ملی میٹر
ریکارڈ کی گئی۔