عید کا ملنا ملانا رنگ لے آیا، کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہوگئی،عید کے دوران کراچی میں کورونا کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو،
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی سرگرمیوں اور دعوتوں کے بعد کرونا وائرس کیسز کی شرح 5 فیصد پر پہنچ گئی۔
نیشنل
انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس
سے 1 مریض جاں بحق ہوا، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 255 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد ہوگئی۔
کورونا
کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 161 تھی جبکہ
دیگر شہروں میں لاہور سے 39، اسلام آباد سے 14، پشاور سے 7 جبکہ حیدرآباد
سے 3 افراد میں کوویڈ پایا گیا۔