وزیرِ ا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا واٹر بورڈ سے اجلاس،کراچی بھر سے برساتی پانی کی نکاسی کی ہدایت کر دی
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں بارش کے بعد کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔
چیف
سیکریٹری نے شہر کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں بتایا کہ ٹاور، میمن
مسجد، کے ایم سی بلڈنگ اور کچھ دیگر علاقوں میں پانی موجود ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔
چیف سیکریٹری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ کورنگی کازوے کے بند ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے۔
اُنہوں
نے کہا کہ جب تک کورنگی کازوے پر کام مکمل ہو ٹریفک کو مینیج کیا
جائے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہر میں جہاں بھی سڑکوں کی مرمت ہونی ہے
فوری طور پر کام شروع کریں۔
انہوں نے ہدایت جاری کی کہ چھوٹے پمپوں کے ذریعے گلیوں سے پانی کی نکاسی کریں اور یہ کام آج ہی شروع کریں۔