کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے، 175 کی حالت تشویشناک، مزید 390 کورونا کیسز رپورٹ ملک بھر میں
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جب کہ 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل
انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد شمار کے مطابق ملک
میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں
سے 390 افراد کے نتائج مثبت آئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 426
کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15
لاکھ 44 ہزار 131 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز،
وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 202 زیرِ علاج مریضوں
میں سے 175 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار 503 مریض اب تک اس
بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس
کے مزید 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار
983 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 34 ہزار 335 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی-