ایک اور طوفانی بارشوں والے
مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری، الرٹ جاری،جولائی سے نیا سسٹم شہر میں
داخل ہوگا،چیف میٹرولوجسٹ نے کہا جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر
معمولی ہے
مون سون
کا ایک اور بڑا طاقتور سسٹم آج بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث
کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور میرپورخاص سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
چیف
میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سسٹم کے باعث کراچی میں آج شام یا
رات میں تیزبارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے
گا۔
سردارسرفراز نے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں بھی تیزبارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں بھی تیزبارش ہوگی۔
چیف
میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی
ہے، تمام اداروں کو پیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔
این ڈی
ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دوران سفر خصوصی
احتیاطی تدابیراختیارکریں۔