پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں :
مفتاح اسماعیل نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی کہا پیٹرول آج ہی سستا ہوگا،
آئی ایم ایف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں،پیٹرول، ڈیزل سمیت عوام کے لئے
ریلیف کا وقت آگیا ہے
وزیر
خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا
چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے، نئی قیمتوں کیلئے 15جولائی کاانتظار نہیں کیا جائے گا۔
مفتاح
اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ پوری قوم کی مبارک باد پیش
کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کوپٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں۔
آئی
ایم ایف نے پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے
کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم حتمی
منظوری بورڈ اگست میں دے گا۔۔
آئی ایم ایف کے مطابق ہر ماہ دس روپے
پٹرولیم ڈیولیپمنٹ لیوی لگائی جائے گی، پینتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھائی
جائے گی جبکہ نیب لا کیلئےکمیٹی بنائی جائےگی جونیب قوانین پرعمل درآمد کی
نگرانی کرے گی۔